سوچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں،پاکستان دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کررہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے اڈوں کی نشاندہی کی ہے،دہشتگردو ں کے گروپس پاکستان میں نہیں افغانستا میں ہیں، افغان حکومت اور طالبان کو امن کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،مذاکرات میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروپس پاکستان
میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے امریکی الزامات وزیراعظم نے مسترد کردیے۔ دہشتگرد گروپس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے، دہشتگرد حملے افغانستان سے کیے جاتے ہیں،پاکستان سے نہیں، ہم نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے اڈوں کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے۔ مذاکرات میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، پاکستان نے دوبارہ کوشش کی لیکن مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا۔بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیے صرف الزامات لگائے ہیں۔