اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، راولپنڈی، اسلام آباد میں حالات کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے ،وفاقی وزیر قانون زاہد حامداپنے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش
کرچکے ہیں قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کر کے مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کیا جائے ۔فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلیفون کے دور ان وزیر اعظم سے کہا کہ دونوں فریق تشدد سے احتراز کریں کیونکہ تشدد قومی مفاد اور واحدت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔