منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے کس بڑے سیاستدان نے الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد بھی دی،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ فاروق ستارسمیت ایم کیوایم پاکستان کے کئی رہنمابانی ایم کیوایم سے بالواسطہ رابطے میں ہیں، فاروق ستاراور دیگر نے بانی ایم کیوایم کو سالگرہ کی مبارکباددی اور کیک بھی کاٹا ، فاروق ستارکہہ چکے ہیں انہیں پی ایس پی کے ساتھ انضمام یا اتحاد کی طرف جانا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما

سلمان مجاہد بلو چ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ، 22 اگست کوارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم کوچھوڑا ،پی ٹی آئی میں چلی گئیں، فاروق ستارکہتے رہے ہیں کہ ان پردباؤ ہے، فاروق ستارسمیت ایم کیوایم پاکستان کے رہنمابانی ایم کیوایم سے بالواسطہ رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کا ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ نمائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستاراور دیگر نیبانی ایم کیوایم کو سالگرہ کی مبارکباددی، ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین نے بانی ایم کیوایم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاہے ، ڈی ایم سی،کے ایم سی ایم کیوایم کے پاس ہے،پیسے بنائیں گے اس کے بعدباہرچلے جائیں گے ، فاروق ستارکہہ چکے ہیں انہیں پی ایس پی کے ساتھ انضمام یا اتحاد کی طرف جانا پڑے گا۔ سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ نہ کوئی دھڑا بنانے کا ارادہ ہے نہ کسی اورپارٹی میں جارہا ہوں، فاروق ستار کے لیے دل میں جو عزت تھی وہ اب نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…