اسلام آباد(این این آئی)باہمی مشاورت کے بعد عمرا ن خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے،الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجوادئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 26اکتوبر کو رضاکارانہ طورپر الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا ر پورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو بھجوادئیے ہیں جس میں کہا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر قیادت کا تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیاجس میں جماعت کے سینئر قائد ین نے شرکت کی ،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد عمرا ن خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔