ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

والد کی گرفتاری پربیٹا جنید تڑپ اٹھا ،حلقے کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر ان کے بیٹے محمد جنید صفدر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد کو اسلام آباد آمد پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج میرے ذہن میں ایک ہی بات گونج رہی ہے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔محمد جنید صفدر نے مزید کہا کہ این اے21 کے بھائیواوربہنوں ، آپ کوفخر ہونا چاہئے کہ آپ نے

ایسےشخص کواپنانمائندہ منتخب کیا۔یاد رہے کہ نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے راولپنڈی آفس منتقل کیا جائے گا جبکہ مریم نواز کو ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ وطن واپس پہنچتے ہی پر نیب  کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ ڈائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن اشتعال میں آگئے اورنیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔جبکہ مریم نواز کوائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…