ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

خطرہ سرپر آگیا،اگر جنگ مسلط کی گئی تو کیا کرینگے؟پاک فوج نے لرزہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں ٗہمارے دو لاکھ فوجی مغربی اور ایک لاکھ فوجی مشرقی سرحد پر تعینات ہیں ٗپاکستان پر امن ملک ہے ٗ جنگ نہیں چاہتے ٗ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے ٗ افغانستان کا 50 فیصد علاقہ افغان فوج کے کنٹرول میں نہیں ٗچار غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہی ہیں ٗ

محرم میں بھی دہشت گردی کے بڑے خطرات تھے ٗ بھارت کے نامناسب رویے کی وجہ سے مشرقی سرحد غیر محفوظ اور خطرے سے بھرپور ہے ٗبھارتی ایئر فورس جارحیت کریگی تو پاکستان کا جواب سب دیکھیں گے ٗاحتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی میں مقامی طور پر غلط فہمی پیدا ہوئی ، قوانین کے مطابق اسپیشل کارڈ کے بغیر آرمی چیف کو بھی سپاہی جانے نہیں دے گا ٗاداروں میں تصادم والی کوئی بات نہیں ٗ آرمی آئین اور قانون کے تحت حکم پر چلنے کی پابند ہے ٗپاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا کردار آئینی تھا ،موجودہ معاملے کے پیچھے فوج ہونے یا مارشل لگنے کی بات کرنا بھی فضول ہے ، ناموس رسالت ؐپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ٗکوئی فرد اور ادارہ پاکستان سے بالا تر نہیں ٗ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی کیونکہ خاموشی بھی اظہار کا ایک طریقہ ہے ٗملک سے باہر بیٹھ کر ملک کو توڑنے کی بات کرنیوالوں کی پکڑ ہوگی ٗبھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہے اور اس سے متعلق جلد خبر دیں گے۔ جمعرات کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کچھ سالوں میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 40 سال جنگ لڑی اور اب یہ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف کیا کردار کیا یہ بات سب کو معلوم ہے ٗماضی میں امریکا اور مجاہدین کے ساتھ مل کر سودیت یونین سے جنگ لڑی تاہم بعد میں یہ جنگ پاکستان میں کس طرح منتقل ہوئی یہ بات بھی سب کے سامنے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…