اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ پاکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتا ہے، تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتا ہے اور خطے میں پاکستان کی اہمیت سے بھی واقف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کے متعلق دستاویزی ثبوت امریکہ اور افغانستان کی حکومتوں کو دے کر آگاہ کر دیا ہے،
نفیس زکریا نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو خطے کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کئی ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے ساتھ پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات بہت اہم تھی کیونکہ امریکہ اور پاکستان مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔