اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نئے دور کا آغاز،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا روس کا دورہ، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے کہا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اکتوبر کے شروع میں روس کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ پاک روس باہمی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا مظہر ہے۔انہوں نے آرمی چیف کے دورہ روس کو پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل بھی قرار دیا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستانی وزارت دفاع اور داخلہ نے ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی اور جب تک کوئی تصدیق نہیں ہوجاتی وزارت خارجہ کسی واقعے کی مذمت نہیں کرتا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت دوسرے ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت بھی موجود ہیں ٗجاپان بھارت اعلامیے میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالے تھے ٗ وزیراعظم کی نیویارک میں متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں مثبت رہیں ٗپاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ٗ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ بھارت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے اور کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق بیان کے بعد سے پاکستان مخالف مہمات میں تیزی آگئی ہے جبکہ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم میں ملوث بلوچستان ہاؤس تنظیم کو بھارت نے فنڈنگ کی۔نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت خود اپنے ملک میں حملہ کراتا ہے اور مسلمان شہریوں پر الزام تراشی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ میں کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے ہمسایوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے،

تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے بیانات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں۔جاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت اور مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جاپان بھارت اعلامیے میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالے تھے۔ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے بارے میں غیرضروری ریمارکس دئیے ٗ جاپان کو بھارت کی جانب سے دہشت گردی بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنے سے آگاہ ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے برکس اعلامیے پر دفتر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرے سے گریز کیا۔نفیس زکریا نے کہا کہ وزیراعظم کی نیویارک میں متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں مثبت رہیں تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…