ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

قومی اسمبلی نے جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرہ نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ بل زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری کے بعد کشور زہرہ نے کہا کہ بل کے تحت جعلی چیک

دینے کی سزا سخت کرنے سے اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔اجلاس کے دور ان ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دے دی گئی ۔ شاہدہ رحمانی نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کرے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ حکومت جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کر اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ادویات پر بارکوڈ کو لازمی قراردی جائے۔ اس حوالے سے سخت قانون سازی کی جائے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی۔ شیر اکبر خان نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی حمایت کی۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…