لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عا لمی یوم جمہوریت کا مقصد حقیقی جمہوریت کو فروغ دینا ہے ،جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ملک و قوم کی ترقی کے لئے تمام جما عتوں کو اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا،مسلم
لیگ(ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ جمعہ کو شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یوم جمہوریت کا مقصد ایسی حقیقی جمہوریت کو فروغ دینا ہے جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ضامن ہو ۔وزیراعلی پنجاب نے جمہوریت کے عالمی دن پر کہا جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے جو ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں ۔خادم اعلی پنجاب نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ملک و قوم کی ترقی کے لئے تمام جما عتوں کو اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے استحکام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام
کیلئے اپوثر کردار ادا کیا ہے۔