اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورسینٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ حدیبیہ کیس کی اہم کڑی اسحاق ڈارکااعترافی بیان اورشہبازشریف کی جانب سے جائیدادگروی رکھناہے ،5ممبربنچ پراعتراض کرے خودہی 5ممبربنانے کی استدعاسمجھ سے بالاترہے ،اعترافی بیان پربڑی سزاہوسکتی ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اعتزازاحسن نے کہاکہ شریف خاندان نے 3ممبرججزپراعتراض کیااورخودہی 5ممبرججزبنانے کیلئے درخواست دی ،
جس کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ،نظرثانی اپیل ان کے حق میں جائے گی یانہیں اس پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے نظرثانی اپیل میں عجیب منطق پیش کی گئی ،اعتزازاحسن نے کہاکہ حدیبیہ کیس کی سب سے اہم کڑی اسحاق ڈارکااپنااقبالی بیان ہے ۔اقبالی بیان کی حیثیت عام بیان سے زیادہ ہوتی ہے ،اس بیان میں کوئی بھی شخص پہلے اپناجرم قبول کرتاہے دوسری اہم کڑی التوفیق بینک کے پاس فلیٹ گروی رکھنے اورپھررقم دیکرجائیدادیں چھڑاناہے ،فلیٹ گروی رکھنے اورچھڑانے کے معاملے پرشہبازشریف کانام آتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شوگرملزکیس میں چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ چوہدری شوگربدقسمتی سے وزیراعظم اوران کے خاندان کی ہے جوکہ خودمیاں نوازشریف ہیں ،وقاص اوراتفاق شوگرملزکوعدالت کی جانب سے تعمیراتی کام کرنے سے روکاگیاہے ۔مگرانہوں نے پرواہ ہی نہیں کی اورتعمیرات جاری رکھیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پابندی کے باوجودملزبنائی گئیں جب عدالت نے روکا توانہوں نے کہاکہ ہمیں ملیں نہیں پاورپلانٹس لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ شریف برادران کے ساتھ بہت نرمی برتی ہے ،فیصلے میں سے فراڈکرنے کابھی ذکرہے مگرکوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس کے تحت اختیارات کاناجائزاستعمال کرکے اپنے آپ کوفائدہ پنہچانے کی سزاہے، پنجاب حکومت نے خودملوں کی جنوبی پنجاب میں منتقلی پرپابندی لگائی اوربہت سی ملوں کومنتقل ہونے سے روکامگرخوداپنی تین ملیں وقاص،چوہدری شوگرملزکومنتقل کیااوراس پراختیارات کے ناجائزاستعمال کی دفعہ لگتی ہے شوگرملزعوامی نہیں بلکہ ذاتی مفادکیلئے لگائی گئی