پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

راستے الگ ہوگئے ،امریکہ افغانستان میں ناکام ہوگیا اس لئے اب ۔۔۔! پاکستان نے ایسا اعلان کردیا کہ کبھی کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں ناکامی کا سامنا ہے اس لئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔ جیو اسٹریٹجک صورتحال بدل رہی ہے‘ پاکستان کو اپنا مثبت بیانیہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔ ہمیں اپنی معیشت مضبوط بنانی ہوگی۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں‘ فوج اور قوم کی قربانیوں کی ہم آواز فصاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

پاکستان نے اپنے بازو کے زور پر دہشت گردی ختم کی ،برما کے مسلمانوں پر مظالم پر پاکستان نے آواز اٹھائی ہے ۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہ اکہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ پاکستانی خارجہ پالیسی قومی مفاد کے تابع ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہر ادارے کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے جس کی بہت بڑی وجوہات ہیں چین ‘ روس اور امریکہ کے بھی جیو اسٹریٹجک صورتحال مین تبدیلی کا کردار ہے۔ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشی حالات بہتر بنانے ہیں سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی دیکھنا ہوگا ہم اپنے معاشی روابط کو کسی طرح فروغ دیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مثبت تشخص دنیا کو دیکھانا ہوگا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں دیں اتنی قربانیاں کسی ملک نے نہیں دی ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔ اپنے گھر کی حفاظت خود کرنی ہے ہم نے پاکستان کو مضبوط کرنے کی بہت کوشش کی ہے امریکہ کو افغانستان میں مسائل کا سامنا ہے اس لئے امریکہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کسی اور ملک کی طرف انگلی اٹھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مثبت بیانیے کی ضرورت ہے ہم اس وقت وائٹ کٹیگری میں ہیں ہمیں اپنا موقف پر زور طریقے دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ رکھنا ہوگا۔ اور اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے زور بازو پر دہشت گردی کو شکست دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک اچھے تعلقات ہیں چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترین ہیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس معیشت کا تعین کرتی ہے ہم نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی ہے بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے

کشمیریوں کے حالات کو پاکستان کبھی بھول نہیں سکتا بھارت کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان او آئی سی اجلاس میں کشمیر پر بات کرے گا۔ برما کے مسلمانوں پر مظالم پر پاکستان نے آواز اٹھائی ہے ا ور برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…