ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ وہ کون سی شخصیت تھی جو تقریب میں توجہ کا مرکزبنی رہی؟ تفصیلات جانئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تو مرکز نگاہ تھے ہی مگر ان کے علاوہ ایک شخصیت اور تھیں جو پوری تقریب میں توجہ کا مرکز رہیں، تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

یوم دفاع کے حوالے سے اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی، واضح رہے کہ تقریب میں دیگر کئی اہم سماجی و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر سعودی عرب سے تشریف لائے ہیں۔ اس تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دریں اثناء جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں لہذا اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیوں کے باوجود بھی ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے، اب دشمن کی پسپائی اور ہماری ترقی و کامیابی کا وقت ہے۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے، دین میں واضح حکم ہے کہ جہاد ریاست کی ذمہ داری اور یہ حق ریاست کے پاس ہی رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جذبے کا تعلق صرف جنگ سے نہیں بلکہ قومی ترقی کے ہر پہلو سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج دہشت گردوں کو تو ختم کر سکتی ہے لیکن انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہو۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، دشمن کوئی بھی حربہ آزما لیں ہم متحد رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ وسائل رکھنے والے ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا سرمایہ اور امن کی ضمانت ہے، بلوچستان کے غیور عوام پر فخر ہے جنہوں نے دہشتگردوں، علیحدگی پسندوں کو یکسر مستر کر دیا۔

امریکہ اور عالمی طاقتوں کے حوالے سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمارے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکتیں تو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی ہمیں نہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن جان لے کہ ہم کٹ مریں گے مگر وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا حق ہے کہ ہم انہیں پرامن اور خوشحال پاکستان دیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار جنرل ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس تقریب میں ائیر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مریم اورنگزیب، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، چینی سفیر سن وائی ڈونگ اور دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…