جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کا نیا صدر کون ہوگا؟فیصلہ ہوگیا،باقاعدہ اعلان7ستمبر کو کیاجائیگا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو 7ستمبر کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنے کا اعلان متوقع ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے (ن) کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کا اعلان 7 ستمبر کو متوقع ہے۔دریں اثناء حمزہ شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان محمد نواز شریف کی قیادت میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے ۔

پرویز مشرف کے آٹھ سالہ دور میں بھی اسی طرح کی نت نئی کہانیاں سامنے آتی تھیں لیکن افواہوں نے پہلے بھی دم توڑا اور اب بھی ان کا ویسا ہی انجام ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ انہوں نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) لیگ کا صدر منتخب کئے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ (ن) لیگ کا آبائی حلقہ ہے اور محمد نواز شریف اس حلقے سے کئی مرتبہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔ عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اس کا اظہار لاہور کی ریلی میں ہو چکا ہے جس میں عوام کا جذبہ عروج پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک و قوم کے لئے کام کئے ہیں،لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی ہوئی ہے اور 2018ء کے انتخابات سے قبل لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ دہشتگردی میں کمی آئی ہے اور عوام حکومتوں کے کام دیکھتے ہیں ، لاہور سمیت کئی شہروں میں میٹرو بسیں چلی ہیں ، اورنج لائن کا منصوبہ زیر تکمیل ہے انشا اللہ (ن) لیگ اس حلقے سے واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…