پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

شہبازشریف کے قتل کا منصوبہ کس نے بنایا؟آئی ایس پی آر کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 21  اگست‬‮  2017 |

راولپنڈی(این ا ین آئی)میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے واقعہ کی خفیہ خبر تھی اس پر کام ہورہا تھا اور اس دن وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ بھی طے تھا اور نشانہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب تھے لیکن عین وقت پر ان کا منصوبہ تبدیل ہوا اور انھیں پولیس کو نشانہ بنانے کا حکم ملا تھا۔انھوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک پر مزید کام کیا گیا تو اور بھی خودکش بمبار تھے جنھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نشانہ بنانا تھا لیکن ان کے حوالے سے تفصیلات اس لیے نہیں بتائیں گے کیونکہ ہمیں ان سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کئی غیرملکیوں نے پاکستانیوں کے لیے کام کیا،59غیرمسلم پاکستانیوں نے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ہم سب پاکستانی ہیں اور سب مل کرپاکستان کا دفاع کریں گے،پاکستان کی سرحدکے باہرہم ایک ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان باجوڑ کے دہشت گرد اجمل خان کا ویڈیو بیان میڈیا کو دکھایا گیاجس میں وہ اعتراف کررہا ہے کہ انھوں نے محرم کے دوران کالے کپڑے پہن کر وہاں پر کارروائی کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 2013 میں راولپنڈی میں سنی مسجد پرحملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری شیعہ تنظیم نے قبول کی تھالیکن آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اوردہشت گرد کو گرفتار کیا اور یہ دہشت گرد بھی اسی مسلک سے تعلق رکھتے تھے جس مسلک کی یہ مسجد تھی۔انہوں نے کہاکہ مسجدمیں آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا،مسجد پر حملہ کرنیوالے اسی مسلک کے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں کواین ڈی ایس اور’’را’’ کی حمایت حاصل تھی ٗکچھ دہشتگردوں کا تعلق کلبھوشن نیٹ ورک سے تھا۔انہوں نے کہاکہ شیعہ سنی فساد وہاں سے شروع نہیں ہوا جہاں سے یہ پاکستان کے بدخوا اور دشمن شروع کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم متحد رہے تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیا میں سب سے بلند پرچم لہرایا، جس پر بھارت نے الزام لگایا کہ بلند پرچم انٹیلی جنس معلومات کیلئے لگایا گیا ہے،قومی پرچم سے جاسوسی کا بھارتی الزام غلط ہے، ہمیں ا س کی ضرورت نہیں ٗ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزمطلوبہ معلومات حاصل کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ یوم آزادی پر ملک کے ان حصوں میں بھی قومی پرچم لہرایاگیاجہاں لوگ کہتے تھے کہ پرچم نہیں لہرایا جاسکتا اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدو جہد ہورہی ہے ٗکشمیر ایک متنازعہ معاملہ ہے جس سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت اس جدو جہد کو دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…