اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی مریم نواز کو اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز پر شہباز شریف مستعفی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا ہوا؟ تفصیلات کے مطابق ایک سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف
کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز پر شہباز شریف کی جانب سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے مسلم لیگ (ن) کے اندرونی اختلافات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز پر مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما شدید نالاں نظرآئے اور خاص کر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس تجویز پر بالکل خوش دکھائی نہیں دیے۔ انہوں نے اس تجویز کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی صدارت دی گئی تو میں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے اس دھمکی کے باعث نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز واپس لینا پڑی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے بھائی کی بجائے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بھی پارٹی سربراہ بنا سکتے ہیں۔