جے یو آئی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا:وزیر اعظم نے خسارے میں چلنے والی وزارت پوسٹل سروسز فضل الرحمن کو دیدی

13  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے بعد مسلم لیگ(ن) کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی جے یو آئی کے ساتھ ہاتھ کرگئے،20ارب روپے سے زائد خسارے میں چلنے والی وزارت پوسٹل سروسز جے یو آئی کو دیدی گئی

۔وزارت مواصلات کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران پوسٹل سروسز کو مجموعی طور پر20ارب41کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے آغاز میں پاکستان پوسٹ کا خسارہ6ارب58کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد تھا جبکہ مالی سال2014-15ء کے دوران خسارے میں معمولی کمی ہوئی اور یہ خسارہ6ارب33کروڑ10لاکھ روپے رہا جبکہ مالی سال2015-16ء میں پاکستان پوسٹ کا خسارہ بڑھ کر7ارب48کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جے یو آئی کو خوش کرنے کیلئے ایک ایسی وزارت دی ہے جس کے خسارے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی بہتری کی کوئی صورتحال سامنے نہیں آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بھی پوسٹل سروسز کی وزارت جمعیت علمائے اسلام کے پاس تھی اور اب دوبارہ انہیں یہی وزارت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…