راولپنڈی ( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سے جب دہشت گردی ختم ہوگی توقانون کی حکمرانی ہوگی، وہ وقت دورنہیں جب ہرشہری محفوظ ہوگا، جب ایک شہری سڑک پرچلتے ہوئے خود محفوظ سمجھے گا تو قانون کی بالادستی ہوگی، ہم نے بحیثیت قوم دہشت گردی کیخلاف لڑنا ہے، خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر آپریشن تھا، خیبر فور آپریشن کے بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد دیگر آپریشن سے مختلف ہے، آپریشن رد الفساد میں تمام ادارے مل کر دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں، دہشتگرد جب عوام کے درمیان رہتاہے تو اس کی پہنچان مشکل ہوتی ہے، رد الفساد کا بنیادی فیچر آئی بی اوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے اپر دیرمیں پناہ لی ہوئی تھی، ٹی ٹی پی دہشتگرد یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، شہدا ہمارے لیے فخر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کی نشاندہی کیلیے انٹیلی جنس ادارے فعال ہیں، دہشت گردی ریاستی اداروں کو ختم کرنے کے لیے ہوتی ہے، خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر آپریشن تھا،جذباتی اندازمیں دیکھاجائے توجب آپ کانقصان ہوتاہے تو تکلیف تو ہوتی ہے،ہمیں بحیثیت قوم دہشت گردی کیخلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جب دہشت گردی ختم ہوگی توقانون کی حکمرانی ہوگی، وہ وقت دورنہیں جب ہرشہری محفوظ ہوگا، جب ایک شہری سڑک پرچلتے ہوئے خود محفوظ سمجھے گا تو قانون کی بالادستی ہوگی۔