بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مراد سعید کے تمام سوالوں کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں،ریحام خان

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آن لائن) عمران خان کی سابق اہلیہ و سماجی کارکن ریحام خام نے کہا ہے کہ مراد سعید کے تمام سوالوں کا جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں مگر سچائی سے اس کو صدمہ پہنچے گا ۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے بیان پر اپنے رد عمل میں ریحام خان نے کہا ہے کہ مراد سعید مجھ پر کیچڑاچھال کر سیاسی کرئیر داؤ پر نہ لگائیں کیونکہ میرے پاس مراد سعید کے تمام سوالوں کے شواہد کے ساتھ جوابات موجود ہے مگر سچائی اور میرے جوابات سے نوجوان

سیاستدان مراد سعید کو شدید صدمہ پہنچے گا اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں کیونکہ سب کو ان کی اصلیت کا پتہ ہے ۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ ریحام خان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی اور دورہ سوات میں کس کی گاڑی استعمال کی گئی ۔ پیر کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذات پر کیچھڑ اچھالنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں ہوں گے ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سولات کے جواب دیں کہ انہوں نے سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی تھی اور دورہ سوات میں ریحام کام کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی ،کسی بھی سیاسی رہنما کے ذاتی معاون خصوصی کی خدمات آپکو حاصل تھی انہوں نے مزید کہا کہ کیا اب بھی ریحام خام امیر مقام ن لیگ سے رابطے چھٹلائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…