اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انصاف انصاف کرنیوالا اپنے گھر میں کیا کرتاہے؟ریحام خان کا عمران خان پر بڑا حملہ،سنگین دعویٰ کردیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر (این این آئی)معروف سماجی ورکر و اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ جو لوگ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوکر عوام کیلئے انصاف دلانے کی بات کرتے ہیں وہ اپنے گھر میں انصاف نہیں کر سکتے ہیں تو عوام کو کیا انصاف دلا سکیں گے۔انصاف کرنا ہے تو کے پی کے اور بونیر کے لوگوں کیساتھ کیا جائے کیونکہ ان لوگوں نے انصاف حاصل کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا تھا۔نہ کہ تخت اسلام آباد اور تخت پنجاب کیلئے دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر میر ولی خان کے رہائشگاہ کوگا میں نوجوانوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو روزگار،بنیادی سہولیات بجلی ،پانی میسر نہ ہوں۔انصاف کہ تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلا ع کی طرح نوجوانوں اور بے سہارا خواتین کیلئے ووکیشنل سنٹر قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بونیر جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔مگر حکمرانوں نے آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے پختون قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو اپنی محرومیوں پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہئے کیونکہ پختونوں کو ہمیشہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ترقی کی دوڑ سے باہر رکھا گیا ہے۔جب تک عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہو ں دہشتگردی کے خاتمے کی سوچ بے سود ہے۔پختون قوم اور بالخصوص نوجوانان اپنے بہتر کل کیلئے خود راستہ تلاش کریں تاکہ یہا ں کی محرومیاں ختم ہوسکیں، عوام اسلام آباد میں آنے والے تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے اب اس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے ،سب کا احتساب کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بندگان خدا کی خدمت سے ہی اصل سکون ملتا ہے اس لئے مخلوق خدا کی خدمت دل وجان سے کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…