منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے یا صرف چند سال کے لیے؟ وہ بات جوہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے یا صرف چند سال کے لیے؟ وہ بات جوہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہل قرار دیا ہے مگر اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نااہلی عارضی ہے، 10سال کی ہے یا پھر تاحیات ہے۔ سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے تاحیات نااہلی کی سزا سنائی تھی لیکن سابق چیف جسٹس ناصرالملک نے سزا کے تعین کے لیے اس معاملہ کو لارجر بینچ کے روبرو بھجوایا جو اپنی کارروائی مکمل نہ کرسکا۔ خورشید انور رضوی جو کہ صدر سپریم کورٹ بار ہیں نے کہا کہ

آئین کی یہ شق خاموش ہے مگر توبہ کے دروازے کھلے رہتے ہیں معاملہ بحث والا ہے تاحیات پابندی کسی صورت درست نہیں۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ میں ابہام ہے اس کو کلیئر کرنا چاہئے تھا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ضیاء الحق کی اس شق میں خامی ہے جسے دور نہیں کیا جاسکا۔ 62 (1) ایف پر پہلی بار عملدرآمد کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اس شق کے حوالے سے سزا کی مدت مقرر کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ قانونی ماہر بابر ستار اور سیکرٹری سپریم کورٹ آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ سپریم کے لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…