جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے افغانستان کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی سابق اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے افسران اپنے پیش رو افسران کے مقابلے میں دہشت گردی کو انتہائی حساس تصور کرتے ہیں۔انہوں نے افغان سفیر کے ان دعوؤں کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کے نئے افسران اپنے موجودہ کمانڈرز کے مقابلے میں دہشت گردی کی حمایت کرسکتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے اسپن انسٹیٹوٹ میں افغانستان پر ہونے والے ایک ہفتہ طویل سیمینار، جو سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے امریکا میں سب سے اعلی فورم تصور کیا جاتا ہے، میں رابن رافیل نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیز میں وضاحت کی کمی پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سے اپنے رابطے توڑنے سے روک رہی ہے۔ان سے قبل واشنگٹن میں افغانستان کے سفیر حماد اللہ محب نے سیمینار کے شرکا سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کی مدد بند کریں۔ان کا دعوی تھا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست بننے جارہا ہے، جس کی خارجہ پالیسی میں دہشت گردی کی حمایت کرنا اہم عنصر ہے اور جو دہشت گردی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان فوج میں بھرتی ہونے والے نئے افسران دہشت گردی پر ایک نظریئے کے طور یقین رکھتے ہیں اور ایسے افسران جب ترقی حاصل کریں گے تو وہ دنیا کے لیے مزید مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم پاکستان کو آزادی دے دیں، تو آپ ایسے وقت میں کشیدگی کا تصور کریں جب فوج 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے، جدید انٹیلی جنس ہوگی جبکہ وہ شدت پسندی پر اس کی روح کے مطابق یقین رکھتے ہوں گے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی سول قیادت کے ساتھ کام کریں تاکہ فوج پر نظر رکھی جاسکے۔

خیال رہے کہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں ایک سیمینار کے دوران ان پر آوازیں کسنے اور ان کا تمخسر اڑائے جانے کے بعد کسی بھی سیمینار میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد رابن رافیل ہی وہ واحد شخصیت تھیں جو بظاہر پاکستان کے دوست کے طور پر سیمینار میں موجود تھیں۔انہوں نے افغان سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان کچھ گمراہ کن اور غلط ہے۔رابن رافیل، جو پاکستان کی پرانی دوست تصور کی جاتی ہیں اور گذشتہ سال انہیں اسلام آباد سے مبینہ رابطے کے حوالے سے ایف بی آئی کی ایک انکوئری کا سامنا بھی تھا، نے افغان سفیر کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ دہشت گردی اور پاکستان مساوی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو افغانستان میں جاری پراکسی وار کا حصہ ہیں، یہ واضح ہونا چاہیے کہ جب تک تنازع کے باعث غیر یقینی کی صورت حال رہے گی اس وقت تک پراکسی جاری رہے گی۔رابن رافیل نے نشاندہی کی کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے کے دوران سینیٹر جان میک کین نے اسلام آباد سے مزید اقدامات کرنے کو کہا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ وہ امریکا کی مجموعی پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…