سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ترال میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ٗبھارتی جارحیت کے خلاف وادی بھر میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے ٗ علاقہ آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ترال کے علاقے وطیون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران حریت رہنما مختار احمد وازہ کے بیٹے سمیت بارہ کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قصبے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے جامع مسجد کی بے حرمتی اور درجنوں لڑکوں کی گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں کاروباری مراکز تعلیمی ادارے بند رہے دوسری جانب کشمیری کی شہادت کے واقعات کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے