اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔آج کا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہو گا،بابر اعوان کا اعلان۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگلی پیر سے ملک میں تبدیلی اور احتساب کا سورج طلوع ہو گا ۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ پاناما کیس میں کچھ ہونے والا نہیں ہے اور اب وہی لوگ کہتے ہیں پیر کو احتساب کا سورج طلو ع ہو گا ۔گارڈ فادر ٹو کی چوری ثابت ہوگئی ہے۔