لاہور(آن لائن)ایف آئی اے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مالی حساب کتاب کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایف آئی اے نے یہ فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں کیا ہے
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق وہ نہ صرف عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بینک اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے بلکہ بیرون ممالک سے ملنے والی امداد کے استعمال کی تحقیقات بھی کرینگے ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے خصوصی طور پر 2014ءکی ریلیوں اور منعقد کئے جانے والے اور آنے والے اخراجات کی تحقیقات بھی کرینگے۔