لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خوفناک دھمکیاں، پاناما کیس پرکام کرنیوالے جے آئی ٹی ممبران نے انتہائی قدم اٹھالیا، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کچھ ممبران نے اپنے خاندان کو ملک سے باہر بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران جب اپنی رپورٹ بنانے میں مصروف تھے یعنی جب حکمران جماعت سمیت تمام افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے تھے تو ان کے خاندان کے
افراد پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ حامد میر نے مزید کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سویلین اداروں کے ممبران پر کافی زیادہ دباؤ تھا اور اسی وجہ سے جے آئی ٹی کے تمام ممبران نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پربتایا کہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ کچھ ممبران کے خاندانوں کو بہت خوفناک قسم کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ریاست کو چاہیے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ دیں۔