پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ کا اجلاس، اہم ترین لیگی رہنما روتے رہے، وہ کون تھے اور وجہ کیا بنی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کا اجلاس، اہم ترین لیگی رہنما روتے رہے، وہ کون تھے اور وجہ کیا بنی؟ تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں جب حکومت کے خلاف سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے سردار مہتاب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تو ماحول رنجیدہ ہوگیا، ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق، اکرم درانی، حاصل بزنجو، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور سردار مہتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تمام شرکاء نے ہی جذباتی تقریریں کیں مگر سب سے زیادہ جذباتی تقریر سردار مہتاب کی تھی، سردار مہتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعظم! یہ سازش حکومت کے نہیں ہماری آنے والی نسلوں اور ملک کے خلاف ہو رہی ہے، کیا ہم یہ سب کچھ ہوتا دیکھتے رہیں اور خاموش رہیں، ہم اس سازش کے خلاف چپ نہیں رہیں گے، یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، سردار مہتاب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو بدنام کرنے کی سعی ہے، اس کے خلاف مزاحمت نہ کی تو قوم ہمیں قصوروار ٹھہرائے گی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کرپٹ ثابت کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا، سردار مہتاب کے جذباتی خطاب پر کابینہ ارکان رنجیدہ ہوگئے۔ بہت سے وزراء اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے تھے مگر وقت کی کمی آڑے آئے اور وہ خطاب نہیں کرسکے، خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے وزراء کو بولنے کا موقع دیا گیا، اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے میرحاصل بزنجو اور اکرم درانی نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے دفاع کا اعلان کیا، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ پر کرپشن، بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں، آپ کیوں کہ حق پر ہیں اور قانونی جنگ لڑنا آپ کا حق ہے، اور ہمیں بھی آپ کی حمایت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…