بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

جوسوچا تھا وہ نہیں ہوا اور جو نہیں سوچا تھا وہ۔۔۔! معروف برطانوی اخبار نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  جولائی  2017 |

لندن (این این آئی)برطانوی جریدے اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ شریف خاندان کی توقع سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔برطانیہ کے معروف جریدے اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے پاکستانی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے ٗ جریدے کے مطابق نواز شریف کے حالیہ دور میں قدرے استحکام اور خوشحالی رہی ٗدہشت گردی میں ڈرامائی کمی آئی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا۔

نواز شریف کی حکومت حالیہ ادوار کی حکومتوں میں سب سے زیادہ شفاف رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ پر 17 جولائی کو سماعت کریگی، امکان ہے کہ جواب دینے کیلئے نواز شریف کو چنددن دیئے جائیں گے، جریدے نے اس امکان کا اظہار بھی کیا ہے کہ آئینی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر انہیں عہدے سے فارغ کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے نیب کو ان الزامات کی تفتیش سونپ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…