منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا اور سندھ حکومت کا خاتمہ، قومی اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد نے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اور سندھ حکومت کا خاتمہ، قومی اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد نے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں الٹی میٹم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ وزیراعظم اب مستعفی ہو جائیں،

اپوزیشن جماعتوں کے مطابق وزیراعظم نواز شریف غیر قانونی طور پر وزیراعظم ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔ سینئر صحافی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤ کر لیں گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو جج نواز شریف کو پہلے ہی جھوٹا قرار دے چکے ہیں، باقی تین ججز نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر فیصلہ دیں گے۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگر پھر بھی مسلم لیگ (ن) والے باز نہ آئے اور ہٹ دھرمی جاری رکھی تو اپوزیشن خیبر پختونخوا حکومت، سندھ حکومت اسمبلیاں توڑ دے گی اور قومی اسمبلی کے تقریباً 85 ایم این ایز بھی استعفیٰ دے دیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کا کہنا ہے کہ ایک کرپٹ وزیراعظم ملک نہیں چلا سکتا، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم اپنی کرسی نہیں چھوڑتے تو ہم اسمبلیاں چھوڑ کر باہر بیٹھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…