اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خیبرایجنسی: ایف سی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام،2 دہشتگرد ہلاک

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں خودکش حملہ آوروں کی فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے جڑوبی میں ایف سی کیمپ میں 2 دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا

دوسرے دہشت گرد نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑالیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جولائی کو بھی خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر۔ون اور خیبر۔ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…