اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاناما لیکس، کشیدہ سیاسی صورتحال میں دھماکہ خیز موڑ،نوازشریف نے وہ اعلان کردیا جس کا کسی نے سوچا تک نہیں ہوگا

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہے، کیا جمہوریت فروش سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں؟،ہمارے خاندان نے سیاست سے کمایا کچھ نہیں البتہ کھویا بہت کچھ ہے،ملک میں اربوں کے منصوبے لگ رہے ہیں کسی میں بد عنوانی نہیں ہوئی ، ہم نے چار سال میں تعمیر وترقی کا اتنا کام کیا جتنا دو دہائیوں میں نہیں ہوا،

پھر سے اندھیروں کو اپنی بستیوں ، کارخانوں کا رخ نہیں کرنے دیں گے۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ہمارے ذاتی کاروبار کے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے، ہمارے خاندان نے سیاست سے کمایا کچھ نہیں البتہ کھویا بہت کچھ ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے استعفے کا مطالبے کرنیوالوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ وٹ لئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہے کہ جمہوریت فروش سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں؟۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اربوں کے منصوبے لگ رہے ہیں لیکن کسی میں بد عنوانی نہیں ہوئی ، ہم نے چار سال میں تعمیر وترقی کا اتنا کام کیا جتنا دو دہائیوں میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پھر سے اندھیروں کو اپنی بستیوں ، اپنے کارخانوں کا رخ نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ 1985ء سے لیکر آج تک 32سالوں کے دوران ایک پیسے کی خورد برد بھی کی توبتائی جائے ، مخالفین تو یہ الزام تک بھی نہیں لاسکے ، انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے سفر کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ماضی میں ان تماشوں کی بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ہے۔ اب یہ سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کے دوٹوک اعلان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے ڈیسک بجا کر فیصلے کی توثیق کی۔ ‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…