جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو۔۔ کرنل حبیب کا اغواء، پاکستان نے اہم اعلان کردیا

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث اور سزائے موت پانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی والدہ نے بیٹے سے ملاقات کی درخواست کردی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے ٗلائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال اور بلاجواز فائرنگ سے 18 شہری شہید ہوئے ٗخود دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا وطیرہ رہا ہے ٗ،

پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہش مند ہے ٗفغانستان میں دو لاپتہ سفارتی اہلکار جلال آباد سے پشاور جاتے ہوئے اغوا ہوئے، دو مزید پاکستانی شہریوں کے اغوا کی رپورٹس دیکھی ہیں ٗمعاملات افغان انتظامیہ سے اٹھایا ہے ٗ کرنل حبیب کے معاملے پر نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ جمعرات کودفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ کی جانب سے بھارتی حکام نے جاسوس سے ملاقات کی درخواست کی اور پاکستان اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال جولائی تک بھارت نے 542 مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ٗ بھارت کی بلااشتعال اور بلاجواز فائرنگ سے 18 شہری شہید ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیریوں پر جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے، ایل او سی کے معاملے پر بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد مرتبہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا ٗپاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہش مند ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خود دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا وطیرہ رہا ہے، ماضی میں بھی متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات خود کرائے، کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے تشبیہ دینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے میڈیکل ویزہ کے حصول کیلئے بھارتی شرط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ویزے کیلئے مشیر خارجہ کا خط سفارتی آداب کے خلاف ہے ٗ بھارت کی جانب سے علاج چاہنے والے سنجیدہ پاکستانی مریضوں کو ویزہ کے اجرا میں شرائط عائد کرنا افسوسناک ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ٗاحتجاج کرنے والوں پر بھی تشدد کیا گیا، آج دنیا بھر میں کشمیری 1931 میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی یاد میں یوم شہدا منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ٗ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک خطے کی 1.5 ارب آبادی کیلئے قیام امن ایک خواب رہے گا ٗ ہم دنیا بھر میں یوم شہدا کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دو لاپتہ سفارتی اہلکار جلال آباد سے پشاور جاتے ہوئے اغوا ہوئے،

دو مزید پاکستانی شہریوں کے اغوا کی رپورٹس دیکھی ہیں، دونوں معاملات کو افغان انتظامیہ سے اٹھایا ہے، پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔لاپتہ ہونے والے ریٹائر کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور نیپالی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…