اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان جوئے کے پیسے کو حلال قرار دیتاہے، ایک لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کا فلیٹ کیسے خریدا؟ کیا فلیٹ جوئے کے پیسے سے خریدا؟ ن لیگی رہنما عمران خان پر چڑھ دوڑے

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ کے نام پر تین آف شور کمپنیاں ہیں ٗ جن کے بارے میں ان سے پوچھاجائیگا ٗ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، ان پر لگائے گئے تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی الیکشن کمیشن والا طریقہ اپنایا ہوا ہے کہ وہ پیش نہیں ہوتے،عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں اور تمام تر الزامات کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند ہی دن بچے ہیں، ہم ان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر کے رہیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہعمران خان جھوٹ بولنے کی بنیادپرقوم کی ترجمانی کادعویٰ کرتے ہیں ٗعمران خان کن پیسوں سے آکسفورڈ گئے اس کی بھی تحقیقات ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرات کی رقم سے متعلق ہرکسی کی تحقیقات ہوتی ہے، عمران خان آپ نے سترہ ہزار پاونڈ کا فلیٹ کیسے خریدا تھا؟ اس فلیٹ کے بعد عمران خان نے اربوں روپے کی پراپرٹی لی۔حنیف عباسی نے کہاکہ ججزنے کہا1لاکھ70ہزارپاؤنڈکافلیٹ آپ نے کیسے خریدا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نہ گھر والی گھر میں ٹھہرتی ہے نہ رسیدیں، وہ اتنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ دکھائی دئیے۔اس موقع پر دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کی جے آئی ٹی جھوٹ کاپلندہ ہے ٗعمران خان کے ڈس کوالیفائی ہونے سے نوازشریف کاکوئی تعلق نہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان عدالت میں آئیں اور تمام تر الزامات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 14 ماہ احتساب کے لئے پیش ہوئے ہیں، اب عمران خان کی باری ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان سے جب سے حساب مانگا گیا ہے وہ چھپتے پھر رہے ہیں، آج بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو مراحل کے بعد اب احتساب کا تیسرا مرحلہ آ رہا ہے تاہم عمران خان تیار رہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اتنی غلطیاں ہیں کہ ہمارے وکلاء کو سمجھ نہیں آرہی کہ اس پر دلائل کہاں سے شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔انہوں نے مزیدکہا کہ جے آئی ٹی کو رپورٹ بنانے کاکہا گیا تھا مگر انہوں نے ناول لکھ دیا اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اس میں بیشمارغلطیاں ہیں، رپورٹ کو ایٹمی دھماکا بنا کر پیش کیا گیا لیکن وہ تو چھوٹا سا پٹاخہ نکلی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…