لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں اپنے پارٹی کارکنوں کوپانامہ کیس کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر جشن منانے سے روک دیاہے اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے داخل ہو چکی ہے جس پر 17 جولائی کو سماعت کا آغاز ہوگا۔
پارٹی کارکنان جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک کوئی جشن نہ منائیں اور فیصلے کا انتظار کریں پی ٹی آئی اے کے چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی آئی لاہور نے جے آئی ٹی رپورٹ پر جشن سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کی پیشی سے قبل پارٹی میں کوئی جشن نہیں منایا جائے گا۔سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد تحریک انصاف لائحہ عمل ترتیب دے گی عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل جشن منانا قبل از وقت ہوگا، پارٹی رہنما اور ورکرز ن لیگ والی غلطی نہ کریں۔