اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ دہشتگردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس میں ایس پی قائد آباد بھی موجود تھے۔ کہا جا رہا ہے
کہ دہشتگردوں نے ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4پولیس اہلکارشدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایس ایس پی قائدآباد مبارک شاہ سمیت 4 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ ایک ابھی زیر علاج ہے۔