اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں لیگی وزرا اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نوازشریف کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں آج بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس نوازشریف کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا ، اہم لیگی رہنماؤں اور گورنرسندھ نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء زاہد حامد ، شاہد خاقان جبکہ لیگی رہنما راجہ ظفر الحق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کی جانب سے نوازشریف کو کہا گیا کہ ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک آپ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں‘‘۔راض لیگی سینیٹر ذوالفقار کھوسہ بھی نوازشریف کی کرپشن کے خلاف پھٹ پڑے۔دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے قریبی مگر ناراض ساتھی اور سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر علمِ بغاوت بلند کردیا۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ ’’کرپشن کی کوئی حد ہوتی ہے مگر میاں صاحب کرپشن کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں، نوازشریف نے جلاوطنی کے نام پر معاہدہ کر کے مسلم لیگ اور پوری قوم کو دھوکا دیا‘‘۔ناراض لیگی سینیٹر نے کہا کہ ’’مسلم لیگ ن اب نوازلیگ بن چکی ہے، کئی سینئر اراکین اور متعدد اراکین پارلیمنٹ ہمارے رابطے میں ہیں اُن کے نام وقت آنے پر ہی سامنے لاؤں گا، مجھے مسلم لیگ سے کوئی نہیں نکال سکتا‘‘۔