پشاور(مانیـٹرنگ ڈیسک)پشاور میں صبح سویرے ایک گھنٹے میں 2 بم دھماکے ہوئے ہیں. دھماکوں میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا بم دھماکے میں خٹکو پل کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے محکمہ انسداد دہشتگردی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ، سی ٹی ڈی اہلکار بارودی موادناکارہ بنانےکےبعدآرہےتھے.پولیس کے مطابق دھماکے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان پہنچا. خٹکو پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے. دوسرا دھماکہ شمشتوروڈ ارمڑمیں لڑکیوں کےپرائمری اسکول کے باہر ہوا۔پرائمری اسکول کی عمارت کے قریب تین کلو وزنی بارودی مواد برآمد ہوا۔خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق بارودی مواد کی نشاندہی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بم کو بغیر کسی جانی نقصان کے ناکارہ بنادیا گیا تاہم اس عمل میں اسکول کی عمارت کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ علاقہ پولیس ہائی الرٹ ہے اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق بارودی مواد کی نشاندہی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بم کو بغیر کسی جانی نقصان کے ناکارہ بنادیا گیا تاہم اس عمل میں اسکول کی عمارت کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ علاقہ پولیس ہائی الرٹ ہے اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔