اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستان کی سب سے بڑی غلطی کیاتھی؟دہشت گردی میں کمی کس کی وجہ سے ہوئی؟عمرا ن خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکمران یا طاقتور شخص قانون کے شکنجے میں آیا ہے ‘ پانامہ کا فیصلہ پاکستان میں انداز حکمرانی تبدیل کر دے گا ‘ اگر ہم سب نے مل کر پاکستان کا موجودہ انداز حکمرانی نہ بدلا تو پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا‘ مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ میں وزیر اعظم بننے کے لئے سیاست کر رہا ہوں

عمران خان نے کہا کہ کیا نواز شریف تھانیدار یا پٹواری بننے کیلئے سیاست کرتے ہیں ‘ میں اداروں کو مضبوط بنانے ا ور انسانی ترقی ‘ غربت کے خاتمے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں‘ امریکی کیمپ اور افغان جہاد میں شرکت پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی آئندہ پاکستان کسی جنگی مہم کا حصہ نہیں بنے گا ‘ ٹرمپ میری سوچ سے بھی زیادہ برے نکلے ‘ زبیر عمر کو قطری خط کو درست قرار دینے پر گورنری ملی ‘ اس سے اس طرح کے احمقانہ بیان کی توقع تھی ‘ پوری قوم کو پتہ ہے راحیل شریف دہشت گردی میں کمی لائے ‘ میرے بعد مصباح الحق پہلے کپتان ہیں جو عزت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو مقامی ہوٹل میں کاروباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر اپنے دور کے بہترین سن باؤلر تھے اگر وہ آج کے دور میں باؤلنگ کر تے تو شین وارن سے زائد وکٹیں حاصل کرتے مگر کیونکہ عبدالقادر کے دور میں کرکٹ کا نظام اور قوانین بہتر نہ تھے اس لئے ان کو کم وکٹیں ملیں۔ ایمپائرنگ کا خراب معیار ان کی کم وکٹوں کی ایک وجہ تھا۔ ویسٹ انڈیز کے وین رچرڈ اور سری لنکا کے رانا تنگا نے عبدالقادر کو شین وارن سے بہتر باؤلر قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میرا فوکس پانامہ پچ پر ہے ہر کوئی پانامہ میچ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایک طاقت ور شخص جو وزیر اعظم بھی ہے

انہوں نے کہاکہ کرپشن میں ٹرائل ہو رہا ہے اور اسے سزا ملے گی۔ بدقسمتی سے ماضی میں ایسا نہیں ہوا۔ امید ہے کہ اس ہفتے عدالت پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دے گی۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے یہ فیصلہ پاکستان میں انداز حکمرانی تبدیل کر دے گا۔ جمہوری معاشرے میں اگر انصاف نہ ملے تو احتجاج کرنے کو جمہوری حق سمجھا جاتا ہے۔ ہم نے پہلی دفعہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا اور چار حلقوں کو اوپن کرنے کا مطالبہ کیا یہ حلقے اوپن نہ ہوئے تو ہم نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ 22 سیاسی جماعتوں نے بھی دھاندلی کا الزام لگایا۔ ایک سال انتظار کے بعد ہم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا۔ پانامہ کا معاملہ سامنے آیا تو بھی پہلے ہم نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جب حکومت نے آزادانہ تحقیقات سے راہ فرار اختیار کی تو میری پارٹی سڑکوں پر آئی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ہم انصاف کے حصول کے لئے سڑکوں پر گئے جو ہمارا آئینی اور جمہوری حق تھا۔ اگر ہم نے پاکستان میں موجودہ انداز حکمران تبدیل نہ کیا تو ہم ایک نہیں کئی بحرانوں میں مبتلا ہو جائیں گے۔

ہم دیوالیہ ہو جائیں گے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم ملک میں عوام کو تعلیم ‘ صحت اور روزگار جیسی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ سنگا پور 60 کی دھائی میں پاکستان سے زیادہ کرپٹ تھا جبکہ 60 کی دھائی میں پاکستان میں کرپشن کی شرح کم تھی جب حکمران اشرافیہ کرپٹ ہو گئی تو کرپشن تیزی سے پھیل گئی۔ اگر ایک کرپٹ شخص حکمران ہو گا تو وہ پوری سوسائٹی کو کرپٹ کر دے گا اور اگر حکمران بدعنوان ہیں ہو گا تو نیچے سے بھی کرپشن کم ہو گی۔ جس طرح مہاتیر محمد نے ملائشیاء کو تبدیل کر دیا۔ اگر ادارے سوئزر لینڈ کی طرح مضبوط ہوں تو پھر افراد کی اہمیت نہیں رہتی کسی کو سوئزر لینڈ کے وزیر اعظم کا نام نہیں پتہ مگر مضبوط اداراوں کی وجہ سے وہاں کا نظام پوری دنیا میں بہترین مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کپتانی کے حوالے سے دو اپروچ اختیار کی جاتی ہیں ایک اپروچ کپتانی سے وفاداری ہے جبکہ ایک دوسری اپروز جیت کی ہوتی ہے۔ کہ میں جیت گیا تو ٹھیک ورنہ قیادت کا کوئی فائدہ نہیں ۔ کپتانی کا صحیح مزا اس صورت میں اٹھایا جا سکتا ہے جب آپ قیادت چھوڑنے سے خوفزدہ نہ ہوں م یں نے بھی کپتان بننا نہ چاہتا تھا

کھلاڑیوں کی طرف سے کپتان کے خلاف بغاوت کی وجہ سے مجھے کپتان بنایا گیا۔ میں واحد کپتان تھا جو عزت سے گھر گیا اور میرے بعد شاید مصباح الحق واحد کپتان ہیں جو عزت کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے اگر میری زندگی میں اتار چڑھاؤ نہ ہوتے تو شاید میں زندگی میں اس مقام پر نہ ہوتا۔ کرکٹ نے مجھے کینسر ہسپتال بنانے کے لئے تیار کیا۔ اگر آپ شکست کو ہینڈل کرنا نہ سیکھیں تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ میں نے زندگی میں ناکامیوں اور برے وقتوں سے سبق سیکھا جو میری کامیابیوں کی وجہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہسپتال کی کامیابی نے مجھے سیاست میں حصہ لینے کے لئے تیار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں 9 سال کا تھا تو میں ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا تھا میں والدہ کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے گیا جہاں میرے کزن نے سنچری کی تو میں نے کہا کہ میں بھی ایسا بنوں گا۔ پھر مجھے ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں لگا کہ میں ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکوں گا۔

جب میں ٹیم میں شامل ہوا تو میں نے کہا کہ میں پاکستان کا بہترین آل راؤنڈر بنوں گا جب پاکستان کا بہترین آل راؤنڈر بنا تو میں نے کہا کہ دنیاکا بہترین آل راؤنڈر بنوں گا پھر جب کپتان بنا تو طے کیا کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین مجھ پر تنقید کرتے ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا جب نواز شریف انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو کیا وہ تھانیدار یا پٹواری بننے کے لئے حصہ لیتے ہیں۔ میں دو وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں پہلی وجہ یہ ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا چاہتا ہں جس طرح نیب کا ادارہ ہے جس نے احتساب کرناہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سارے وسائل انسانی ترقی کیلئے صرف ہوں ۔سب سے زیادہ وسائل تعلیم پر خرچ ہونے چاہئیں۔ غربت کا خاتمہ بھی میری ترجیح ہے۔ امریکی کیمپ میں شمولیت اور جہاد افغانستان میں شمولیت پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے پاکستان میں عسکریت پسندی ‘ کلاشنکوف کلچر اور منشیات کو فروغ ملا۔ افغانستان جہاد سے قبل پاکستان میں فرقہ وارانہ گروپوں کو دہشت گرد قرار دیدیا ہم غیر اخلاقی خارجہ پالیسی کا نتیجہ تھا۔ ہم نے اس خارجہ پالیسی کی بھاری قیمت ادا کی ۔

ہمیں آئندہ کی عالمی جنگی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ کو اتنا برا نہیں سمجھتا تھا مگر اس نے صدر منتخب ہونے کے بعد جس طرح کی ٹیم سلیکٹ کی اس سے مجھے پتہ چلا کہ وہ اس سے بھی زیادہ برا ہے جتنا میں اسے سمجھتا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ ٹرمپ کا صدر بننا امریکی تہذیب کا زوال ہے۔ ہم آئندہ انتخابات سے قبل چارٹر آف ڈیمانڈ بنائیں گے۔ پاکستان میں لانگ ٹرم پلاننگ کا فقدان ہے اگر ہم لانگ ٹرم پلاننگ کرتے تو تھرمل کی بجائے ہائیڈرل پاور پروجیکٹ لگاتے کیونکہ تھرمل بجلی کی بجائے ہائیڈل بجلی کئی گنا سستی ہے۔ پاکستان میں 80 ہزار ہائیڈل پاور کی صلاحیت موجود ہے۔ تعلیم اور ماحولیات بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ پاکستان گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی اثرات سے متاثر ہونے والا ساتواں ملک بن چکا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے کے پی کے میں ہماری حکومت نے 80 کروڑ درخت اگائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں قائد اعظم کی شخصیت اور جدوجہد سے متاثر ہوں۔ نواز شریف کی ساری توجہ فلائی اوور اور پلوں کے فیتے کاٹنے پر ہے۔ جب کہ کے پی کے میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کے پی کے میں پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام قائم کیا گیا ہے۔ جنرل راحیل بارے بیان پر گورنر سندھ کا قصور نہیں کیونکن کا کام ہی شریف فیملی کی خدمت بجا لانا ہے۔ ہر پاکستانی قطری خط کو جھوٹ اور مذاق سمجھتا ہے صرف گورنر زبیر اسے درست قرار دے رہا ہے اسی وجہ سے اسے گورنر سندھ لگایا گیا ہے۔

زبیر کا کام ہی نواز شریف کی کرپشن کا تحفظ کرنا ہے۔ اس لئے اس سے اس طرح کے احمقانہ بیان کی توقع تھی۔ جنرل راحیل نے ملک سے دہشت گردی ختم کی ۔ لوگ اس کا اعتراف کرتے ہیں اور بالخصوص کراچی کے عوام ان سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے جو کرکٹرز کا اصل امتحان ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…