اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان کے میڈیا کے وفد نے ملاقات کی‘ مشیر خارجہ نے وفد کو افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ منگل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان کے میڈیا وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں افغانستان کے سرکردہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پرامن ‘ مستحکم اور
خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اعتماد کی مضبوطی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی‘ انسداد دہشت گردی‘ سرحدی نظام‘ تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون ضروری ہے باہمی تعلقات کی مضبوطی اور اعتماد کی بحالی کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں دہشت گردی کے خلاف میڈیانے بھرپوراورجرات مندانہ کرداراداکیاہے جس کی مثال نہیں ملیتی