بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں پرویز خٹک مشتعل،ہمیں باغی ہونے پر مجبور نہ کیاجائے،انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی ،اسفندیارولی اورمولانافضل الرحمان کو طعنے

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں باغی ہونے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ اگر ہم باغی ہوئے تو کسی کا باپ بھی ہمیں نہیں روک سکیں گا ‘ اسفند یار ولی اور مولانا فضل الر حمن تم کیسے پٹھان جو خاموش ہو؟پٹھان کسی کے باپ کے نوکر نہیں جو انکے بلانے پر تھانوں میں جائے ‘شہبا زشر یف پاکستانی نہیں کشمیری ہے میں ان سے پوچھتاہوں کہ کیا وہ ہم سے زیادہ پاکستانی ہیں ؟

ہم پاکستانی ہیں ہمیں کوئی پاکستان سے جد انہیں کر سکتا ہم نے پاکستان کیلئے قر بانیں دیں ہیں ‘اگر رجسٹر کر نا ہے تو صرف پٹھان نہیں بلکہ پنجابیوں ‘سندھیوں سمیت سب کو رجسٹر ڈ کر یں ہم امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ‘حکمرانوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پٹھان تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ‘شہبازشر یف پولیس کو پٹھانوں کے خلاف کاروائیوں سے روکیں ہم جانتے ہیں پنجابی پٹھانوں کے خلاف نہیں صرف حکمرانوں پٹھانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہم پنجابیوں کیلئے پیار کا پےٖغام لیکر آئے ہیں ۔ وہ لاہور میں مہرواجد عظیم کے ڈیرہ پٹھان براداری سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر کے پی کے وزراء شہر م تراکئی اور شاہ فرمان ‘سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قصیرسمیت دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا کہ پٹھانوں نے اس ملک اور قوم کیلئے قر بانیں د یں ہیں مگر آج بد قسمتی سے ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے پنجاب میں جہاں بھی کوئی پٹھان نظر آئے پولیس والے اس کو تھانے بلا لیتے ہیں ہم کسی کے باپ کے نوکر نہیں جو انکے بلانے پرتھانوں میں جائے میں خود وفاقی وزارت اعلی اور پنجاب حکومت کو خط لکھوں گا وہ پٹھانوں کے خلاف ایسی کاروائیاں بند کر یں اور ورنہ ہم بھی احتجاج پر مجبورہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی اور پٹھان بھائی بھائی ہے اور پٹھان پنجاب میں مہمان ہے ان حکمرانوں کو تو کسی کی

مہمان نوازی کر نا بھی نہیں آتی ہم نے اپنے صوبے میں افغان مہاجروں کی مہمان نوازی کی مثال قائم کر رکھی ہے اور میں شہباز شر یف سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ پٹھان آپ کے بھائی ہیں انکے ساتھ زیادتی نہ کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے قر بانیں دیں اور ہم پر جتنا ظلم کیا جائیگا ہم اتنے جوش کے ساتھ پاکستان کو مضبوط کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں گے ہمیں کوئی پاکستان سے جدا نہیں کر سکتا اور ہم ثابت

کر یں گے ہم سے زیادہ پاکستانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں پٹھان موجود ہے میں حکمرانوں سے پیار سے بھی کہتاہوں اور دھمکی بھی دیتا ہوں کہ پختونوں کے خلاف کاروائیاں کر نے سے با ز آجاؤں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں نفاق پیدا کر نا چاہتے ہیں مگر ہم انکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک کو متحد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابیوں سے کہنا چاہتاہوں درست ووٹ

کیسے دیا جاتا ہے یہ پٹھانوں سے سیکھوں بھیڑ بیکریوں کی طر ح ووٹ نہ دوں ۔ سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قصیرنے کہا کہ پختونحوں کے خلاف کسی بلاوجہ کاروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا جہاں بھی پختونخوں کے خلاف ایکشن ہوگا ہم انے کا ہرفورم پرمقدمہ لڑیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…