اسلام آباد (آئی این پی )بھارت پانی کے معاملات پر پاکستان سے بات چیت پر آمادہ،بھارتی سندھ طاس کمیٹی کی طرف سے پاکستانی سندھ طاس کمیشن کو بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے دورہ پاکستان بارے خط موصول ہوگیا،بھارتی وفد مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ہفتہ کو انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق بھارت پانی کے معاملات پر پاکستان سے بات چیت پر آمادہ ہوگیا۔حکام کے مطابق بھارتی سندھ
طاس کمشنر کا خط مل گیا ہے،بھارتی وفد مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونا تھا،بھارت میں الیکشن کے باعث اجلاس کی تاریخ آگے بڑھائی گئی،سندھ طاس کمیشن حکام کے مطابق بھارتی حکومت نے الیکشن ایشو بنا کر پانی کا معاملہ اچھالا تاکہ الیکشن میں فائدہ اٹھائے،بھارت کا پانی پر دوبارہ مذاکرات کیلئے آنا پاکستانی موقف کی جیت ہے۔