اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’قوم مطمئن رہے‘ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کہاں ہیں؟‘‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /حضرو (آن لائن) محسن پاکستان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ قوم مطمئن رہے پاکستان محفوظ ایٹمی قوت ہے اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،موجودہ حالات اور دہشتگردی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ، ذوالفقارعلی بھٹو باصلاحیت لیڈر تھے جو مجھے پاکستان لائے اور ہم نے مل کر ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے اقدامات کئے ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کی خاطر یورپ کی عیش وعشرت کی زندگی چھوڑ

کر پاکستان آیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر عالم اسلام کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ،اپنی بساط کے مطابق وطن عزیز اور قوم کی خدمت کی جس پر خوش ہوں ،پاکستانی قوم کی طرف سے ملنے والے پیار کا نعم البدل پوری دنیا کی دولت بھی نہیں ہو سکتی ،وہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں میں علی زئی فائونڈیشن انٹر نیشنل (رجسٹر ڈ ) کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خصوصی خطاب کر رہے تھے، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مزید کہا کہ جو دشمن ہمیں للکار کر کہا کرتا تھا کہ ہم کشمیر پر قبضہ کر لیں گے ،ہم فلاں جگہ پر قبضہ کر لیں گے مگر پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد دشمن ہماری سر حدوں کی طرف بھی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ، محسن پاکستان نے علی زئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے قیام اور فلاحی سرگرمیوں پر بانی و چیئرمین نسیم خان علی زئی کی کاوشوں کو سراہااور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں میں شریک نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دی ،، میزبان نسیم خان علی زئی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان قائد اعظم ثانی ہیں وہ محسن پاکستان نہیں بلکہ محسن اسلام ہیںہمیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی عیش وعشرت کی زندگی کو چھوڑ کر پاکستان و قوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…