ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئے‘‘

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین بھی شہید ہوئے ،وہ ایک بہادر انسان اور قابل افسر تھے ۔ڈی آئی جی احمد مبین نے پنجاب اور بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف کیلئے اہم کردار ادا کیا اور مختلف آپریشنز میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ شہادت سے قبل سوشل میڈیا پر کیپٹن احمد مبین نے ایک نظم پوسٹ کی جس کا عنوان ’’کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئے‘‘ تھا جو بہت پسند کی جا رہی ہے اور جو بھی اسکو پڑھتا ہے آبدیدہ ہو جاتا ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ شہید احمد اپنے کام کے ساتھ ساتھ ویلفیئر کے کاموں میں بھی بہت مقبول تھے۔
مرحوم نے جو آخری نظم شیئر کی وہ درج ذیل ہے ۔
’’کافر ھُوں، سر پھرا ھُوں، مجھے مار دیجیے
میں سوچنے لگا ھُوں ، مجھے مار دیجیے
ھے احترام ِحضرت ِانسان میرا دین
بے دین ھو گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے
میں پوچھنے لگا ھُوں سبب اپنے قتل کا
میں حد سے بڑھ گیا ہوں، مجھے مار دیجیے
کرتا ھُوں اہل جبہ ودستار سے سوال
گستاخ ھو گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے
خوشبو سے میرا ربط ھے جگنو سے میرا کام
کتنا بھٹک گیا ھُوں، مجھے مار دیجیے
معلوم ھے مجھے کہ بڑا جرم ھے یہ کام
میں خواب دیکھتا ھُوں، مجھے مار دیجیے
زاہد یہ زہد و تقویٰ و پرہیز کی روش
میں خوب جانتا ھُوں، مجھے مار دیجیے
بے دین ھُوں مگر ھیں زمانے میں جتنے دین
میں سب کو مانتا ھُوں، مجھے مار دیجیے
پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ھُو کا شور
میں آخری صدا ھُوں، مجھے مار دیجیے
میں ٹھیک سوچتا ھُوں، کوئی حد میرے لیے ؟
میں صاف دیکھتا ھُوں، مجھے مار دیجیے
یہ ظلم ھے کہ ظلم کو کہتا ھُوں صاف ظلم
کیا ظلم کر رھا ھُوں، مجھے مار دیجیے
میں عشق و امن ھون، میں علم ھُوں، میں خواب
اک دردِ لادوا ھُوں ، مجھے مار دیجیے
زندہ رھا تو کرتا رھُوں گا ھمیشہ پیار
میں صاف کہہ رھا ھُوں، مجھے مار دیجیے
جو زخم بانٹتے ھیں انہیں زیست پہ ھے حق
میں پھول بانٹتا ھُوں، مجھے مار دیجیے
ہے امن شریعت تو محبت مرا جہاد
باغی بہت بڑا ھُوں، مجھے مار دیجیے
بارود کا نہیں مرا مسلک درود ھے
میں خیر مانگتا ھُوں، مجھے مار دیجیے‘‘

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…