راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔اس موقع پر انہیں بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین آپریشن کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ان کوعسکری حکام کی جانب سے نقل مکانی کرنیوالوں، بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین آپریشن کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پرکہاکہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔