منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کشیدگی سے پاک بحرہند چاہتا ہے،سرتاج عزیز‎

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر  برائے خارجہ  امورسرتاج  عزیزنے کہا ہے کہ بحر ہند کا خطہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے‘ پاکستان کشیدگی سے پاک بحرہند چاہتا ہے ‘ علاقے میں اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں ‘ اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے‘ کشیدگی اور تنازعات  کے باعث خطے کے وسائل سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا‘ میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ پٹرولنگ کی ضرورت ہے‘میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔

ہفتہ کو ساتویں بین الاقوامی 3 روزہ میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ   امن 2017ء مشقیں  امن و استحکام کیلئے ملکوں کے تعاون کی عکاس ہیں۔ بحر ہند مشق وسطیٰ ‘ جنوبی ایشیاء  اور افریقہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔ بحر ہند کا ساحل 30 ممالک سے ملتا ہے۔ دنیا میں تیل و گیس  کے 30 فیصد ذخائر اس خطے میں موجود ہیں۔ عالمی تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند کے سمندری راستوں سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبر وز اضافہ ہو رہا ہے۔ بحر ہند  کا خطہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کا 1000 کلو میٹر سے زائد کا ساحلی علاقہ معاشی لحاظ سے اہم ہے۔ پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کی تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند سے جاتا ہے۔  علاقے میں اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے   تیار ہیں ۔قزاقی سے نمٹنے کیلئے پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی کا مطلب بندرگاہوں اور بحری راستوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسد کی ترسیل کیلئے محفوظ بحر ہند ضروری ہے۔ خطہ وسائل سے مالا مال ہے۔ وسائل سے استفادہ کیلئے بحر ہند کا کلیدی کردار ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ پٹرولنگ کی ضرورت ہے۔  کشیدگی اور تنازعات کے باعث خطے کے وسائل سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…