اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’یا اللہ رحم فرما ‘‘پاکستان صبح صبح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ، پاکستان کے شہر سوات اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، نجی نیوز چینل کے مطابق آج صبح سوات ، مالاکنڈ اور ان کے گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے کے خوف کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر وں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی
شدت 2.5ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی گہرائی84کلومیٹر تھی ، مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔بعد ازاں ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پارا چنار اوراردگرد کے علاقوں ،باجوڑ ایجسی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ دو دن قبل پاکستان کے دیگر علاقوں پسنی اور مری کے میں شدید زلزلے کی شدت ریکارڈ کی گئی تھی ۔