راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی.کورکمانڈر کانفرنس میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے معاملہ پر غور کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول، اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے خطے کے امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب سے حاصل ہونے والے اب تک کے نتائج اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشنز مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں ۔کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔کور کمانڈر اجلاس میں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔