اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کےبانی کو لندن سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرانے کا فیصلہ کرلیا گیاایک نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ حکام نے ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
متحدہ کے بانی پاکستان میں دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔حکومت کوانسداددہشتگردی عدالت نے متحدہ کے بانی کوآئندہ پیشی پرحاضرکرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے پیش نظر ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کواب منظو رکرلیاگیاہے ۔الطاف حسین کے ریڈوارنٹ جاری ہونے کے بعد ایم کیوایم کے لندن سیکرٹریٹ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ریڈوارنٹ جاری ہونے کے بعد متحدہ کے بانی نے لندن سیکرٹریٹ سے ایم کیوایم لندن کے رہنماواسع جلیل کوعہدے سےالگ کردیاہے جبکہ رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کوا نکی جگہ ذمہ داریاں سونپ د ی گئی ہیں ۔