اسلام آباد (آئی این پی) دہشگردوں اور ان کے مالی معاونین اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے ایف آئی اے کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلا دیا گیا ، صدر ممنون حسین نے منظوری دیدی ، باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چندروز میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نوازشریف کی سفارش پر ایف آئی اے کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق دہشگردوں اور ان کے مالی معاونین اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے فاٹا میں ایف آئی اے کو کارروائی کے اختیار کی اصولی منظوری دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق فاٹا اب نو گو ایریا نہیں رہے گا ، فاٹا اپنے اختیارات کے مطابق کارروائیاں کر سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ایف آئی کو فاٹا میں اختیارات دینے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، دہشتگردی، دہشگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں اور انسانی سمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف فاٹا میں بھی کارروائیاں ہوتی رہیں گی