اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک انتہا پسند شخص ہے ، پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ اپنا موقف اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ اختیار کیا ہے۔ حافظ سعید جیسے رہنما کی نظر بندی سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بلاول کی عمر نا پختہ ہے
اس لئے ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔ میں لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود عمران خان کو غدار نہیں کہہ سکتا کیونکہ وہ غدار نہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مولانا کا کہنا تھا کہ وزارت کشمیر اور کشمیر کمیٹی اپنے الگ الگ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ میں کشمیر کمیٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا۔